والد کی تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان کے میزبان عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا عامر نے ان کی تیسری شادی پر اپنا رد عمل دے دیا۔
عامر لیاقت نے اپمنی بیٹی کی ہم عمر لڑکی 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ سے تیسری شادی کی ہے، جس پر لوگ عامر لیاقت حسین کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں
عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی سے شادی کیے جانے پر لوگوں نے اسکالر کی بیٹی دعا عامر سے بھی رد عمل جاننے کی کوشش کی گئی۔
دعا عامر نے والد کی تیسری شادی پر ردے عمل دیتے ہوئے دعا عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سے ان کے خاندان سے متعلق سوال پوچھنا بند کریں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی جواں سالہ بیٹی نے 2018 میں والد کی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے شادی پر بھی رد عمل دیا تھا۔
دعا عامر نے والد کی طوبی انور سے شادی کو خاندان کا المیہ قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کو پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے دو نوجوان بچے ہیں، جن میں 20 سے زائد العمر بیٹا احمد اور جواں سالہ بیٹی دعا شامل ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی بھی 2018 کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
تاہم ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی
دعا عامر نے لوگوں سے دخواست کی کہ سوشل میڈیا پوسٹس میں انہیں مینشن کرکے ان سے ان کے خاندانی مسائل سے متعلق نہ پوچھا جائے
عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ انسٹاگرام کا ان کا اکاؤنٹ ان کے آرٹ ورک کے لیے ہے، اسی لیے اگر لوگوں کو ان کا کام پسند نہیں تو وہ انہیں ان فالو کردیں مگر ان سے ذاتی سوالات نہ پوچھے جائیں
دعا عامر نے مزید لکھا کہ وہ کسی بھی شخص کے سوال کا جواب انباکس میں نہیں دیں گی اور نہ ہی کسی کو اپنی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق کوئی وضاحت پیش کریں گی۔
دعا عامر کی طرح لوگ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کرکے انہیں مینشن کرکے ان سے بھی سوالات پوچھتے دکھائی دیے
ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور عامر لیاقت کی صاحبزادی ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور اور تیسری اہلیہ سیدہ دانیا شاہ سے کچھ ہی سال کم عمر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News