Advertisement

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی اپنے وفد کے ہمراہ وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ امور کی وزارتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے بیس لاکھ پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ورکرز کی بہترین دیکھ بھال پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں۔

ملاقات میں مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدل عزیر بن سعود بن نائف کیساتھ 7 رکنی اعلی سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version