Advertisement

‘ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں’

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ  ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤ س میں ایوارڈ ز تقر یب منعقد کی گئی، گورنر پنجاب نے 30شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ایوارڈزسے نوازا۔

شاعر امجد اسلام امجد’ محمد رمضان چھیپا ،ماہر خارجہ امور ایاز احمد چوہدری، سمیہ راحیل قاضی ، گالف کی نامور کھلاڑی غزالہ انصاری، سلطانہ صدیقی ،مرزا محمد اصغر ،ڈاکٹر عائشہ ، شائستہ خاور ، سر نگی پلیئر ذوہب حسن و دیگر کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

اس موقع پر  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کو ذاتی نہیں ملکی وقوم مفادات کو تر جیحی دینی چاہیے۔

Advertisement

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت اور ملک وقوم کا نام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں، تاریخ میں محالات اور دولت والے نہیں انسانیت کی خدمت والے ہی زندہ رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کیلئے کام کر نیوالوں کی حوصلہ افزائی کر نا سب کی ذمے داری ہے، ایسے لوگوں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے جو ملک و قوم کی ترقی و استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایوارڈ تقریب میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور سمیت مختلف شعبوں سے اہم شخصیات بھی شر یک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version