Advertisement

آئی جی پنجاب کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر خونی کھیل کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے۔

راؤ سردار علی نے کہا کہ دھاتی ڈور، پتنگیں بنانے اور اسکی خریدوفروخت خصوصاً آن لائن کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں، سپروائزی افسران خود پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں۔

آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا،  فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

راؤ سردار نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں، شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری 15پر اطلاع کریں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 323 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال راولپنڈی ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر اب تک 1000 سے زائد مقدمات درج جبکہ 1120 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پتنگ بازی کے 265مقدمات درج، 268 افراد گرفتار اور ہوائی فائرنگ کے 271مقدمات درج کر کے 262افراد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2600مقدمات درج جبکہ 2700 افراد گرفتار کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version