Advertisement

انقلابِ ایران کے تینتالیس برس مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں

ایرانی اسلامی انقلاب کے تینتالیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔اس موقع پر لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایران آج اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ تینتالیس برس قبل ایران کو فوجی آمررضا شاہ پہلوی کے خلاف عوامی مظاہروں میں کامیابی گیارہ فروری سن 1979ء کو ملی تھی۔

ایرانی دارالحکومت سمیت کئی دوسرے شہروں میں ایرانی لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پیدل چلنے والوں کی تعداد کورونا وبا کی وجہ سے بہت کم رہی۔

تہران کے آزادی چوک کے علاوہ دارالحکومت کی قریب موجود افراد اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر بے شمار ایرانی شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں سوار ہو کر ملکی جھنڈے لہراتے پھر رہے ہیں۔ ان افراد نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے ہین جن پر ”اسرائیل مردہ باد اور امریکا مردہ باد‘‘ کے نعرے درج ہیں۔

Advertisement

یہ امر اہم ہے کہ سن 1979 میں سات جنوری سے شروع ہونے والے عوامی مظاہروں اور شدید احتجاج کے سلسلے نے ایک مہینہ اور چار دن کے بعد گیارہ فروری کو مغرب نواز بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی حکومت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لپیٹ دیا تھا۔

ان مظاہروں میں لگ بھگ دو سے تین ہزار ایرانی افراد ڈکٹیٹر بادشاہ کی کارروائیوں میں مارے گئے تھے۔

 

 

واضح رہے،  تہران حکومت عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنی جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس جوہری ڈیل سے قریب چار برس قبل سن 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اس کے بعد ایران پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری مذاکراتی سلسلے کے حوالے سے دو روز قبل بدھ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایسا اشارہ دیا تھا کہ جوہری ڈیل کی بحالی کا امکان ہے۔

انھوں نے واضح کیا تھا کہ فریقین اگر اگلے ہفتوں میں جوہری ڈیل کی بحالی کے کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے تو امریکا کا اس سلسلے میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

یاد رہے، ایران میں کورونا کے باعث معاشی صورتحال کافی تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کو عہدے سے ہٹا دیا
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version