Advertisement

لاہور: چڑیا گھر کے ایک اور جانور کی موت

لاہور چڑیا گھر کے ایک اور جانور کی موت  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کا زرافہ دم توڑ گیا ہے، آج صبح زرافہ کی موت ہوئی ہے جبکہ موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔

چڑیا گھر کے انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر میں اب ایک ہی زرافہ موجود ہے۔

چڑیا گھر کے انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے انکا کہنا ہے کہ مرنے والا زرافہ بیمار تھا، زرافے کی موت غلط انجیکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی۔

Advertisement

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ مرنے والے زرافے کا یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنس سے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہی مظفرآباد میں بھی دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا چیتا دوران علاج چل بسا تھا۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں ملنے والا چیتا گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، زخمی چیتے کو علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق زخمی چیتے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا، اس کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے تھے اور زخمی چیتے کی کمر بھی ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث دوران آپریشن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈاکٹرز کے مطابق چیتے کی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے باعث واقع ہوئی۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گولی کس نے چلائی۔

Advertisement

واضح رہے کہ  آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے ملنے والے زخمی چیتے کو علاج کیلئے اسلام آباد پہنچایا گیا، محکمہ وائلڈ لائف کا ابتدائی موقف تھا کہ چیتا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے، اسے آزاد کشمیر میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version