Advertisement

اپوزیشن کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پی ڈی ایم کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان سنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا ان کا آئینی استحقاق ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے ، اگر وہ تحریک لانا چاہتے ہیں تو بالکل لائیں ہم ان کا آئینی طریقے اور پارلیمانی انداز سے بھرپور مقابلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جتنے اراکین قومی اسمبلی ہیں اور جتنی ہماری حلیف جماعتیں ہیں ہم سب کا سیاسی و اخلاقی فرض بنتا ہے کہ سب مل کر اس تحریک کو شکست دیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے فوری بعد اپوزیشن نے اپنی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا ، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان صاحب کو پہلی تقریر بھی جم کر نہیں کرنے دی تھی، ان کے ارادے پہلے دن سے واضح دکھائی دے رہے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بارہا کوششیں کیں لیکن انہیں پے در پے ناکامیاں ہوئیں ، میں پر امید ہوں کہ ان کی یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہو گی ، تحریک انصاف کے نشان پر کامیاب ہونے والے تمام ممبران قومی اسمبلی ڈٹ کر اپنے قائد اور کپتان کا دفاع کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہر لحاظ سے دفاع کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اپوزیشن کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے، کیونکہ ان کے پاس ووٹ پورے نہیں ہیں لہٰذا وہ دائیں بائیں دیکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ اپنے چوتھے سال میں ہے اور بلدیاتی انتخابات کے اعلانات ہو رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ایسے وقت میں کوئی بھی سیاسی شعور رکھنے والا سیاستدان اور پارلیمینٹیرین اپنے بلدیاتی حلقوں پر توجہ کو چھوڑ کر ان کی تحریک کا حصہ  بننے پر آمادہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر ابھی تک یکسوئی نہیں ہے، البتہ تحریک عدم اعتماد، ان کی قیادت کی خواہش اور ضرورت ہو سکتی ہے، یہ ان پر مقدمات کے دباؤ کا تقاضا بھی ہو سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version