Advertisement

آسٹریلیا پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو چیلنج کرے گا، مصباح الحق

پاکستان کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو ان حالات میں ورلڈ کلاس آسٹریلوی بولنگ لائن اپ چیلنج کرے گی۔

گزشتہ سال پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے مصباح نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لیون جیسے کھلاڑیوں کے خلاف آزمایا جائے گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک بلے باز کے طور پر آپ کا بیٹ نہیں رکتا، یہ ایک مختلف گیند کا کھیل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کا دفاع اور گیند کو چھوڑنا، آپ کو ان چیزوں کا بہت زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے،ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میں آپ کو ہر گیند پرا سکور کرنا پڑتا ہے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ بلے بازوں کے لیے آسان نہیں ہوگاکنڈیشنز کے باوجود یہ ایک ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے، اسٹارک، ہیزل ووڈ اور یہاں تک کہ کیمرون گرین کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ بہت اچھے بولر ہیں، اس لیے یہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

آسٹریلیا، جس نے آخری بار 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے برصغیر کا دورہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version