محسن بیگ چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی محسن بیگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
صحافی محسن بیگ کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو بہ رو پیش کیا گیا۔
مارگلہ پولیس نے عدالت سے محسن بیگ کے مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جج نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے؟ کون سی ویڈیو لینی ہے کیا پولو گرافکس ٹیسٹ ہو گیا ہے۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی پولو گرافکس ٹیسٹ ہو چکا ہے۔
ملزم کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا یہ توہین عدالت ہے۔ مقدمہ میں صرف پسٹل کا ذکر ہے اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
محسن بیگ کے وکلا نے کہا کہ جس باکس کا کہہ رہے ہیں وہ باکس پولیس اٹھا کر لے جا چکے ہیں۔ پولیس نے 8 دن کے ریمانڈ میں ابھی تک کیا تفتیش کی ہے۔ سو میٹر دوری پر جائے وقوعہ ہے اور ابھی تک کہہ رہے ہیں ویڈیو قبضہ میں لینی ہے۔
ملزم کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔
محسن بیگ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے۔ ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے وہ تباہ ہو رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کا باکس ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی۔
محسن بیگ نے کہا کہ ریمانڈ کے لیے ڈی وی آر کا کہہ رہے ہیں وہ پولیس کی موجودگی میں ایف آئی اے لے گئی۔ میں دہشت گرد تو نہیں ہوں مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے۔ میرے گھر میں پولیس گئی 8 دن میں میرا برا حشر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News