Advertisement

‘اس حکومت کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے’

شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدراورسینیٹرشیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں ہر شہری کا شامل ہونا لازم ہو گیا،ان کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔

 شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہیں، گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، سراج الحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے سے پہلے ظالم حکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟ ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

پی پی رہنما شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین سال میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 65 روپے کا اضافہ کیا گیا، جب تک موجودہ حکمران مسلط رہیں گے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version