اداکارہ حرا اور انوشے کے بعد امار خان کی بھی ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی اور اداکارہ انوشے عباس کے بعد امار خان کی بھی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ حرا اور انوشے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم اب اداکارہ اور ماڈل امار خان نے۷ بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اشتہار کی شوٹنگ کے موقع پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک ڈانس کا چیلنج دیا جسے انہوں نے قبول کیا۔
تاہم اداکارہ حرا مانی اور اداکارہ انوشے عباس کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
پاکستانی گانے سانو تے سوہنا تو لگدا پہ ڈانس کر کے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

