Advertisement

تنازعہ کشمیر برطانیہ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے، تنویر الیاس

تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برطانیہ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر  پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام کے بے حد شکرگزار ہیں۔

آزاد کشمیر کی آزادی کے لئے چپے چپے کو خون سے نہلا یا گیا، ہندوستان کی اسٹبلشمنٹ کو یہ سمجھنا چاہیےکہ خطے میں ہندو توا کا نظریہ کا میاب نہیں ہو سکتا۔

تنویر الیاس خان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر برطانیہ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے، برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروا کر اپنی اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کہنا چاہتے ہیں جو قیامت آپ پر ڈھائی جا رہی ہے ہم اس کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔

تنویر الیاس خان نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی آزادی اور حق خودارادیت تک اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بعد عالمی سطح پر کشمیریوں کے لئے کئی نئے دروازے کھلے ہیں جن سے استفاد ہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version