Advertisement

کبھی نہیں کہونگا کہ حکومت آئیڈل انداز میں کام کر رہی ہے، محمد علی سیف

محمد علی سیف

محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہونگا کہ حکومت آئیڈل انداز میں کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون حصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری شعبوں میں اصلاحات لانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی میں میڈیا تعاون کرے ، اگر ایک بچہ بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہوا تو سمجھیں کہ ہم نے ذمہ داری پوری نہیں کی۔

محمد علی سیف نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے باہر نشئی افراد بیٹھتے ہیں ، نشئی افراد کو دیکھ کر افسوس ہوا ، اللہ ہم سے اس بارے پوچھیں گے ، بچوں کے حقوق پورے کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون حصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق قانون سازی ضروری ہے ، زینب الرٹ بل کا قانون ہم نے پاس کیا تھا ، ورکشاپس میں بچے لیبر کا کام کرتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ورکشاپس میں کام کرنے والے بدقسمتی سے بعض بچے خاندان کے کفیل ہوتے ہیں ، کبھی نہیں کہونگا کہ حکومت آئیڈل انداز میں کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version