بی جے پی نے بھارت میں صرف شمشان گھاٹ بنائے، اروند کیجروال

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں بھارت میں صرف شمشان گھاٹ بنائے۔
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجر وال نے کہا کہ اسکول اور اسپتال بنانے کے لئے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔
اروند کیجر وال یوپی کے سنت کبیر نگر کے خلیل آباد اور رودھولی میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بی جی پی نے کہا تھا کہ اگر یوپی میں قبرستان بن رہے ہیں تو شمشان گھاٹ بھی ضرور بنیں گے۔
کیجروال نے کہا کہ اب ملک میں بہت شمشان گھاٹ بن چکے ہیں ، عوام اسپتال اور اسکول بنانے کے لئے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔
اروند کیجروال نے مزید کہا کہ بی جے پی صرف شمشان گھاٹ ہی بنا سکتی ہے، اور عوام کو شمشان گھاٹ ہی پہنچا سکتی ہے، کورونا کے دوران اترپردیش میں بہت اموات ہوئیں اور لاشیں دریا میں بہہ گئیں مگر انہیں شمشان گھاٹ بھی نصیب نہیں ہوا۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینرنے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی حکومت نے جس قدر بدانتظامی کی ہے، اس سے پوری دنیا میں ہندوستان کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

