Advertisement

کورونا کے بڑھتے وار، پشاور میں مزید 4 تعلیمی ادارے بند

تعلیمی اداروں

پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر میں مزید 4 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کے بعد زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے مزید چار اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں  بند ہونے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر تین سرکاری ایک نجی  سکول اور ایک ہاسٹل آج سے 7 روز تک بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کو فوری بند کرکے طلبہ کو قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بند کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، سندھ میں 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، بلوچستان میں 34 ہزار 417، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version