ڈھاکہ میں پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ فرنچائز ڈھاکا کی پریکٹس کے دوران اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا۔
تفصیلات کے مطابق اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب پریکٹس میں مصروف کرکٹرز نے ہیلی کاپٹر کو نیچے اترتے دیکھا تو وہ بھاگ کر سائیڈ پر ہوگئے۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ قریب میں واقع ڈسٹرکٹ کمشنر آفس میں کسی کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو بطور ایئرایمبولینس طلب کیا گیا تھا، جس سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن بھی آگاہ تھی۔
مقامی اسپورٹس آفیشل شہاب الدین شمیم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے گراؤنڈ کی غلط سائیڈ پر لینڈ کیا جہاں پلیئرز پریکٹس کررہے تھے،اسے دوسرے خالی مقام پر نیچے اترنے کو کہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

