Advertisement

امیتابھ بچن اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہو گئے

بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ایک جائیداد 23 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیتابھ بچن کی ممبئی میں تو کئی جائیدادیں موجود ہیں ، لیکن انہوں نے حال ہی میں نئی دہلی میں واقع اپنی ایک جائیداد فروخت کی ہے۔

ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر نیزون گروپ آف کمپنیز کے سی ای او آونی بادر نے خریدا ہے۔

نیزون گروپ آف کمپنیز اور بچن خاندان کے 35 برس پرانے تعلقات ہیں۔

Advertisement

 اس گھر کا نام سوپان ہے اور یہ دارالحکومت کے گل موہر پارک میں موجود ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق 418 گز سے زیادہ رقبے کا یہ مکان گزشتہ سال دسمبر میں فروخت ہوا اور اس کی رجسٹری سات دسمبر کو خریدار کے نام منتقل ہوئی۔

اس گھر کے حوالے سے آونی بادر کا کہنا ہے کہ اس کی کنسٹرکشن پرانی ہے اس کی وجہ سے ہم اسے منہدم کرکے اپنی ضرورت کے مطابق دوبارہ تعمیر کرینگے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ممبئی منتقل ہونے سے قبل اسی مکان میں رہا کرتے تھے، بعدازاں ان کے والدین بھی یہاں سے چلے گئے تھے اور کئی سالوں سے یہاں کوئی رہائش پذیر نہ تھا۔

دریں اثنا امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنا 31 کروڑ کا ڈپلیکس جو کہ الٹانٹس بلڈنگ لوکھنڈ والا روڈ اندھیری ویسٹ میں واقع ہے۔

اداکار نے اپنا یہ گھر اداکارہ کیرتی سنون کو دس لاکھ بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دو سال کے لیے دیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version