Advertisement

یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کے لیے قانون سازی

یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کے لیے قانون سازی

کرپٹو کرنسی ایک ایسا ڈیجیٹل اثاثہ ہے جو تمام تر رکاوٹوں اور قانونی پابندیوں کے باوجود تقریبا دنیا کے ہر خطے میں پہنچ چکا ہے۔

کچھ ممالک میں کرپٹو کرنسی میں لین دین کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ کچھ ممالک میں اس کی ٹرانزیکشن اور مائننگ تک پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

کسی حکومتی سرپرستی اور کسی ایک ملک کی ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ غیر یقینی ہے۔ یہ کرنسی کسی کو ایک لمحے میں کروڑ پتی بنادیتی ہیں تو اگے ہی لمحے اس کا دیولایہ بھی نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا چوری کی کرپٹو کرنسی سے میزائل تجربات کر رہا ہے، اقوام متحدہ

دنیا بھر میں اس کے لین دین  میں اضافے، این ایف ٹی ( نان فنجائی ایبل ٹوکن) کے ذریعے نیلامی اور ایلون مسک، جیف بیزوز، فیس بک سمیت دیگر بہت سے بڑے اداروں کی اس میں دلچسپی دیکھتے ہوئے یورپی یونین کے فنانشل اسٹیبلیٹی بورڈ نے فنانشنل مارکیٹ کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنی گرفت میں لینے کی کوشیشں شروع کردی ہیں۔

Advertisement

ریگولیٹرز، مرکزی بینکوں اور جی 20 معیشتوں کے وزرائے خزانہ پر مشتمل ایف ایس بی گرپ کے ارکان اس بات پر سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ بٹ کوائن اور اسٹیبل کوائنز جیسے کرپٹو کرنسی اثاثوں کے ساتھ کیا کیا جائے۔

ان ڈیجیٹل اثاثوں کو دنیا بھر میں مختلف برتاؤ کا سامنا ہے کہیں اس پر پابندی ہے تو کہیں  بین الاقوامی کمپنیاں بھی اس میں تجارت کر رہی ہیں۔

فنانشل اسٹیبلیٹی بورڈ کے رکن اور فرانسیسی مارکیٹ کے واچ ڈاگ اے ایم ایف کے چیئر مین رابرٹ اوہیلے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کرپٹو کرنسی کو مجاز کرنے اور کرپٹو کرنسی اثاثوں کی مارکیٹ کے شراکت داروں کی نگرانی کے لیے جامع معیارات کی منظوری دینے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریگولیٹرز یکساں خطرے کو کور کرنے کے لیے یکساں قوانین کے یونیورسل بیسک پرنسپل کو فالو کر رہے ہیں۔

رابرٹ اوہیلے کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی اثاثے ابھی تک معاشی عدم استحکام کے لیے خطرہ نہیں ہیں اور یہی بات ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version