Advertisement

‘ موجودہ حکومت کشمیر مسئلے کے حل کے لیے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ‘

سلیم مانڈوی والا

کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ  موجودہ حکومت کشمیر مسئلے کے حل کے لئے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پانچ فروری یوم یکجھتی کشمیر سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوم یکجھتی کے موقعے پر کشمیریوں پر جاری بھارتی جبر اور ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے حقوق اور خود ارادیت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو نافذ ہے اور انسانی اور بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،  افسوس سے کہنا پڑا رہا ہے کہ تمام دعوؤں کے باوجود موجودہ حکومت کشمیر مسئلے کے حل کے لئے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم تحریک انصاف کی سفارتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے متحرک ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور بھارتی قابض فوج کے مظالم کے خلاف ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی ، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے خصوصی ریلیوں، جلسوں، احتجاجی مظاہروں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version