Advertisement

مراد سعید کا ریحام خان پر بہتان تراشی کا الزام، قانونی نوٹس بھیجوا دیا

مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوادیا۔

 وفاقی وزیر مراد سعید کا اپنے نوٹس میں کہنا ہےکہ ریحام خان 14 روزمیں تحریری معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کروں گا۔

مراد سعید نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی، ان کی وزارت نے سوفیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا جبکہ آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا گیا جس سے نہ صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپ کی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی،آپ کے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ 14 دنوں میں تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

Advertisement

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرام، تقاریراور سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version