محسن بیگ نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

صحافی محسن جمیل بیگ نے ضمانت کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن بیگ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کل سماعت کریں گے۔
ایف آئی اے کے چھاپہ کے دوران اسلحہ نکالنے پر محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
محسن بیگ کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے تاہم محسن بیگ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
عدالت نے محسن بیگ کو 8 مارچ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ملزم محسن بیگ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے منظور کی۔
ملزم محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔
دورانِ سماعت وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کی۔
پچھلی سماعت میں صحافی محسن بیگ کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو بہ رو پیش کیا گیا تھا۔
مارگلہ پولیس نے عدالت سے محسن بیگ کے مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

