پی ایس ایل 7؛ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگادی

ملتان سلطانز
پی ایس ایل 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے دفاعی چیمپئن کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔
Defeating an unbeaten team?
Challenge accepted ✅ #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/CsJx8Jnyy9— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
ہدف کے تعاقب میں اب تک پی ایس ایل 7 میں ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور کوئی بھی بلے باز 30 رنز کا ہندسہ عبور نہ کرسکا جب کہ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 130 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1492207887342571521
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا لیکن شان مسعود 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ 29 رنز ہی بناسکے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1492201726237200389
کپتان محمد رضوان بہت دیر تک وکٹ پر موجود رہے لیکن وہ بھی اس بار بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 27 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد راشد خان کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔
What a shot by @KhushdilShah_ right before @HarisRauf14 took him out!#HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/mfbJV9c4ua
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے اگلی ہی گیند پر ریلی روسوو کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا جب کہ انور علی 5 اور عمران طاہر 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
AdvertisementWe are back on Twitter! 🐦
Did this shot by @KhushdilShah_ break the internet? #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/QaPpkWOFKl— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
دوسری جانب ٹم ڈیوڈ کی اننگز 24 رنز تک ہی محدود رہی اور خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 22 رنز پر ختم ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 3، راشد خان ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم انور علی نے پہلے ہی اوور میں عبداللہ کو واپس پویلین بھیج دیا وہ صرف 4 رنز ہی بناسکے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1492146098097606657
فخرزمان اور کامران غلام کے درمیان 85 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم کامران غلام نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ فخرزمان کی بھرپور فارم کا سلسلہ جاری رہا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1492164646572376065
فخرزمان نےرواں پی ایس ایل میں ایک اور نصف سنچری اسکور کی ، وہ 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1492168833263624192
محمد حفیظ نے 29 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ فل سالٹ 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Advertisement.@PhilSalt1 goes MAX! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/Ple3xRzCu6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے آج کے میچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جب کہ ٹاس کے وقت محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم تجربہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کے بجائے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Multan won the toss and chose to bowl! Here are the squads: #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/4UWLfeJRBa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

