Advertisement

پاکستان کیساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کیلیے اہم سمجھتے ہیں، نیڈ پرائس

امریکا

امریکا

امریکا نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے جب کہ جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے روس کے سرکاری دورے کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس پر باور کرائے کہ عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے بچا جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ یوکرائن کی 11 ائیر بیسز سمیت 70 سے زائد فوجی تنصیبات تباہ، ترجمان روسی وزارت دفاع

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر کے ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یوکرین کے بارے میں، جو کچھ پوٹن کے ذہن میں ہے، اس پر تشویش کا اظہار کرے اور اعتراضات اٹھائے۔

Advertisement

واضح رہے روسی صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن میں فوجی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کا تحفظ کرنا ہے جب کہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے یوکرائن کے 11 ائیر بیسز سمیت 70 سے زائد فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version