Advertisement

انسولین پہنچانے والی پہلی ایپ کو ایف ڈی اے نے منظورکرلیا

ایپ کے ذریعے ٹی سلم جدید پمپ کو کنٹرول کرنا ممکن ہوگا جو ازخود انسولین فراہم کرے گا۔

امریکا میں ادویات اور طبی ٹیکنالوجی کی منظور دینے والے سب سے اہم ادارے ایف ڈی اے نے دنیا کی پہلی انسولین ایپ کی منظوری دیدی ہے جو ایک انسولین کٹ کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ اس طرح انسولین کی خوراک کے عمل کو خودکار بنانےمیں مدد ملے گی۔


اس ایپ اور نظام کو ٹی سلم ایکس ٹو کا نام دیا گیا ہےجو اسی نام سے بنائے گئے انسولین پمپ کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔ اس طرح کھانے سےپہلے یا بعد میں انسولین پمپ کو آئی او ایس یا پھر اینڈروئڈ سافٹ ویئر کے ساتھ خودکار بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ٹینڈم ڈائبیٹس کیور نامی کمپنی نے یہ انسولین پمپ کٹ اور ایپ تیار کی ہے۔ اب اسے ایپ کی بدولت باسہولت انداز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ یہ خواتین و حضرات لباس کے اندر رکھتے ہوئے اسے ایپ سے کنٹرول کرسکتےہیں۔ کیونکہ مصروفیت کے وقت انسولین پمپ کا استعمال نکالنے میں تاخیر یا بھول بھی ہوسکتی ہے۔ پھر بہت سے خواتین و حضرات نہیں چاہتے کہ ان کی بیماری یا کمزوری لوگوں کے سامنے ظاہر ہو۔

ایپ میں مریض کی ہسٹری، مرض کی شدت، انسولین کے اوقاتِ کار اور دیگر معلومات بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ ایپ کا سب سے اہم کام یہ ہے کہ اگر آپ ہوائی جہاز میں 18 گھنٹے کا طویل سفر کررہے ہیں تو اس کے اوقاتِ کار طے کرسکتےہیں۔ ایپ ازخود پمپ کو اطلاع دے گی اور انسولین پمپ کی بدولت جسم میں داخل ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version