Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس برآمد

اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے ہیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے  94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ گرفتار رکشہ ڈرائیور محمد آصف کی نشاندہی پر اے این ایف نے گلستان جوہر میں ورکشاپ پر چھاپہ مارا۔

ورکشاپ میں کھڑی سلمان زمان اور سعید خان نامی دو ملزمان کی ٹیوٹا وٹز کار سے 47 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

Advertisement

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف نے سفورہ گوٹھ میں بھی ملزم سعید خان کے گھر چھاپہ مارا، ملزم کے گھر میں منشیات کیلئے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 30 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version