Advertisement

پی ٹی آئی کا زرداری مافیا کیخلاف ’حقوق سندھ مارچ‘ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 فروری سے گھوٹکی تا کراچی  زرداری مافیا کے خلاف حقوق سندھ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں دیگر رہنما گھوٹکی کے لیے آج روانہ ہونگے جبکہ پی ٹی آئی رہنما مارچ کے لیے ٹول پلازہ پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی ٹول پلازہ پر  میڈیا سے گفتگو کرینگے۔

26 فروری سے سندھ حقوق مارچ شروع ہوگا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے “سندھ حقوق مارچ” کے حوالے سے سندھ کی عوام کے نام اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 26 مارچ سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہوگا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اور ہماری پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت سندھ آ رہے ہیں اور ہم سندھ کی عوام کے ساتھ “عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں کہ پچھلے پندرہ سالوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا، ہم سندھ کی عوام سے رجوع کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ دورہ پورے ستائیس اضلاع پر محیط ہوگا، 26 فروری سے سندھ حقوق مارچ شروع ہو گا اور 6 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جو لوگ سندھ کی ناقص طرز حکمرانی، لوٹ مار، کرپشن کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں انہیں درخواست کروں گا کہ آج موقع ہے باہر نکلنے کا قدم بڑھانے کا لہذا آئیے مل کر سندھ میں تبدیلی کا آغاز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version