وزیراعظم بہت جلد قوم کو خوش خبری دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد قوم کو خوش خبری دیں گے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے پریس کلب کے حلف براداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کیلئے جو کچھ کررہے ہیں، وہ تاریخی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ بنا تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا، گزشتہ سال جو وعدے کیے تھے وہ وعدے پورے ہوچکے ہیں، یا ان پر کام جاری ہے، ہم عوام پر خرچ کررہے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ اس وقت ہمارا مقابلہ ن ش سے نہیں بلکہ مہنگائی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آگئی ہے اس کو قابو کرلیں گے، عمران خان بہت جلد قوم کو خوش خبری دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ چیزیں امپورٹ کررہے ہیں اس لیے مہنگائی ہے، نواز شریف کے قرضہ اتارو ملک سنوارو میں میں نے بھی پیسے دیئے تھے۔
محمود خان نے کہا کہ عمران خان اور گزشتہ وزیر اعظموں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، پی ڈی ایم والے کہتے کہ ہم نااہل ہے، اگر ہم نااہل ہیں تو اپوزیشن والوں نے 70 سال میں کیا کیا، ملک آگے بڑھ رہا ہے، عمران نے ملک کی فارن پالیسی اٹھالی، لوگ اب ہم پر بھروسہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلائمیٹ چینج کے پروگرام کو دیکھ لیں، احساس پروگرام کو پوری دنیا میں پزیرائی ملی، کتاب والے اسلام کے نام پر آئے تھے، اسلام آباد تک محدود ہوگئے، خیبر پختونخوا کے لوگ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی کھڑے ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

