Advertisement

ڈالر لائیں، انعام پائیں: اسٹیٹ بینک نے نئی پالیسی متعارف کرادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک نئی انعامی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ڈالر جمع کرانے پر انعام دیا جائے گا۔

لیکن یہ انعام کتنا ہوگا اور کن لوگوں کو دیا جائے گا؟ آئیے جانتے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ اس نئی اسکیم کے تحت منی چینجرز جتنے ڈالرز بینک میں جمع کرائیں گے اتنے ہی روپے انعام حاصل کر پائیں گے۔

اس اسکیم کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو موصول ہونے والی 100 فیصد ترسیلات زَر انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کرنی ہوں گی اور ہر شامل کردہ امریکی ڈالر کے عوض انہیں ایک روپیہ ملے گا۔

اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں پر لازم تھا کہ وہ ترسیلات زر کا کم از کم 15 فیصد انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کریں۔

Advertisement

اسکیم پر عمل درآمد کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے آنے والی ترسیلات سے متعلق ضابطے میں ترمیم کی ہے۔

اب ایکسچینج کمپنیاں آنے والی ترسیلات زر کی مد میں موصولہ 100 فیصد زر مبادلہ مساوی امریکی ڈالر میں اسی روز انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کریں گی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ ایکسچینج کمپنیاں کافی مقدار میں ترسیلات زر وصول کرتی ہیں اس لیے اس اسکیم سے انٹر بینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی سیالیت بہتر ہوگی۔

مزید برآں فراہم کردہ ترغیب سے متوقع طور پر تمام ایکسچینج کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ مزید ترسیل کنندگان اور پاکستان میں ان کے وصول کنندگان سے رابطے کریں اور زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر لانے کی کوشش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version