عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اہلخانہ کیساتھ تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف میزبان اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانیہ شاہ کے ساتھ اُن کے والدین اور چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
ایک تصویر میں دانیہ شاہ کے والدین اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
دانیہ شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ساتھ اُن کے والد میاں احمد سجاد، والدہ سلمیٰ احمد سجاد اور بھائی عبدالوہاب موجود ہیں۔
دانیہ شاہ نے کہا کہ اُنہیں اپنے والدین سے بہت محبت ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

