Advertisement

دھنیا آئس کریم پر شدید تنقید، لوگوں کے دل متلا گئے

دنیا بھر میں پھیلی ایک فاسٹ فوڈ چین نے ایک بہت ہی غیر معمولی مینیو آئٹم متعارف کرایا ہے، جس کو چکھنا تو دور فاسٹ فوڈ سے محبت کرنے والوں دل اس کا نام سن کر ہی متلانا شروع ہوگیا ہے۔

مینیو میں یہ عجیب اضافہ دھنیا آئس کریم ہے جسے “Cilantro Sundae”  کا نام دیا گیا ہے۔ جو ایک چمکدار سبز دھنیے کی چٹنی اور مخصوص جڑی بوٹی کے تازہ “ٹکڑوں” کے ساتھ آتا ہے۔

اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی مذاق ہے، لیکن یہ مینیو حقیقی ہے اور مبینہ طور پر 21 فروری سے 25 فروری تک کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

دھنیا ایک قسم کی پتے والی سبزی ہے۔ اس کی تیز خوشبو کچھ پکوانوں میں اضافی ذائقہ پیدا کرتی ہے، لیکن اسے آئس کریم کے ساتھ ملانا واقعی ناقابل فہم ہے۔

اس متنازع آئس کریم کی خبر ٹویٹر صارف ڈینیل احمد نے دی تھی، جنہوں نے آئس کریم کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ہری چٹنی اور کترا ہوا دھنیا شامل تھا۔

Advertisement

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مک ڈونلڈز چائنہ نے آج خصوصی مینو آئٹم Cilantro Sundae لانچ کیا ہے، جو دلچسپ ہے۔”

مک ڈونلڈز چائنہ نے ایک بیان میں کہا کہ “دھنیا گروپ، اپنے ہاتھ اوپر اٹھاؤ، میٹھا اور تازہ دھنیا سنڈے آگیا ہے۔”

Advertisement

 مذکورہ سنڈے کی ٹاپنگ سبز لیموں کی چٹنی کے ساتھ کی جاتی ہے اور کترے ہوئے دھنیے کے پتوں کو اس پر چھڑکا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق، اس کا ذائقہ تازہ خوشبو کے ساتھ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے۔

اس متنازع دھنیا آئس کریم کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مذکورہ فاسٹ فوڈ چین کوئی عجیب و غریب ڈش لے کر آئی ہو۔ 2020 میں، ایک برگر لانچ کیا تھا جس میں ایک بن میں اسپام ( سور کا پکا ہوا ڈبہ بن گوشت) کے ٹکڑے تھے، جس میں Oreo کوکی کرمب اور مایونیز شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version