Advertisement

اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مارچ کی تاریخ پر نظرثانی کرے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مارچ کی تاریخ پرنظرثانی کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس اہم ہے ، کسی قسم کا بلاک بنانا ہمارا مقصد نہیں ، پاکستان بلاک بنانے پریقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ روس کا افغانستان کے قیام امن میں کردارہے ، خطے کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملکرچلنے کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم کے دورہ سے اچھی امیدیں وابسطہ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مارچ کی تاریخ پرنظرثانی کرے ، احتجاج انکا حق ہے رکاوٹ نہیں ڈالینگے ، مارچ کی تاریخ تبدیل کرلیں تاکہ انکا احتجاج بھی ہوجائے اورہمارا اجلاس بھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement

نیویارک اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوبین ایمبیسڈر منیر اکرم اور ایمبیسڈر خلیل ہاشمی اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

واشنگٹن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کی اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، ہم نے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، اقتصادی سفارت کاری ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ جامع قومی سیکیورٹی پالیسی وضع کی، ہماری قومی سیکیورٹی پالیسی کا فوکس، اقتصادی ترجیحات پر عملدرآمد اور اقتصادی اہداف کے حصول پر ہے۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے سینیئر سفراء کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری ڈویژن  کے جلد قیام کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version