Advertisement

آئی پی ایل میں پہلی دفعہ حصہ لینے والی ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا گیا

انڈین آئی پی ایل 2022 کے سیزن میں مزید دو نئی فرنچائز شامل کی گئی ہیں ، جس میں شامل حیدرآباد فرنچائز نے اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا۔

حیدرآباد فرنچائز نے اپنی ٹیم کا نام ’گجرات ٹائٹینز‘ رکھا ہے، جو انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں جلوہ گر ہو گی۔

فرنچائز نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ایک پری میچ پروگرام کے دوران اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔

گجرات ٹائٹینز کی قیادت بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کریں گے ، جبکہ سابق بھارتی فاسٹ بالر اشیش نہرا ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انڈین آئی پی ایل میں رواں سال مزید دو نئی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں گجرات ٹائٹینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔

بھارتی لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ اب 10 ٹیموں پر مشتمل ہو چکی ہے۔

انڈین پریمئیر لیگ میں کھلاڑیوں کی خریداری رواں ماہ 12 اور 13 فروری کو بنگلور میں ہو گی۔

گجرات ٹائٹینز میگا آکشن سے قبل ہردیک پانڈیا کے علاوہ راشد خان اور شبمن گل کو پہلے ہی اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے.

گجرات ٹائٹینز کی ملکیت ایک نجی کمپنی کے پاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version