ملتان: قبضہ مافیا سے واگزار اربوں روپے کی سرکاری اراضی سے ریونیو حاصل کرنے کا فیصلہ

ملتان میں قبضہ مافیا سے واگزار اربوں روپے کی سرکاری اراضی سے ریونیو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو نیلامی کا عمل تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
کمشنر ارشاد احمد کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن کی 74 سرکاری اراضیوں کو نیلام کیا جائے گا، نیلامی کے ریونیو کو عوامی فلاح منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ ڈویژن کی 74 اور ملتان کی 21 سرکاری پراپرٹیز کو نیلام کیا جائے گا، وہاڑی 14، خانیوال 28 اور لودھراں کی 11 اراضیات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں سے این او سی کے حصول کے بعد نیلامی کا شیڈول جاری کیا جائے اور زرعی اراضیوں پر غیر قانونی کاشت کا فوری قبضہ حاصل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News