Advertisement

جیمز فالکنر نے پی سی بی سے معاہدہ کرنے والے ایجنٹ کو بھی فارغ کردیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نشے کی حالت میں لاہور سے ہفتے کی صبح روانہ ہوئے اور روانگی سے قبل اپنے آسٹریلوی ایجنٹ کو بھی فارغ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فالکنر نے لوکاس نامی ایجنٹ کو اس لیے فارغ کیا کہ اس نے فالکنر کا معاہدہ کم پیسوں میں کرایا اور  پی سی بی کے ساتھ کیس کو  ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہیں کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیمز فالکنر کی گزشتہ سال خراب کارکردگی کے بعد اس سال ان کی کٹیگری کم ہوگئی تھی، انہیں مجموعی طور پر65ہزار ڈالرز ملنا تھے۔

معاہدے کے مطابق پی سی بی نے انہیں 70فیصد معاوضہ یعنی 50 ہزار ڈالرز ادا کر دیے تھے جو انہوں نے ٹیکس بچانے کے لیے اپنے برطانوی آف شور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لیے کہا لیکن چند دن پہلے فالکنر نے رقم اپنے آن شور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا کہا تو ان سے کہا گیا کہ وہ 50 ہزار ڈالرز ادا کر دیں لیکن اس پر انہوں نے پی سی بی کو کوئی جواب نہیں دیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 21 جنوری کو پاکستان آئے تھے لیکن 18فروری کو ان کا رویہ تبدیل ہوگیا۔

Advertisement

انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ سے کہا کہ انہیں اضافی رقم دی جائے ورنہ وہ جمعے کا میچ نہیں کھیلیں گے، کوئٹہ نے ان کی دھمکی میں آنے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کی اور کہا کہ میری واپسی کا انتظام کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ اور امیگریشن حکام جیمز فالکنر کے خلاف مقدمہ کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے سے گریز کیا کیوں کہ پی سی بی کو خدشہ تھا کہ جیمز فالکنر کو ہتھکڑی لگ گئی تو  انٹر نیشنل اسٹوری بن جائے گی جس سے  آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان پر اثر پڑ سکتا ہے۔

اس وجہ سے انہیں بدتمیزی اور  نشے کی حالت میں وطن واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version