Advertisement

’پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے حکومت اقتصادی ایجنڈے پر گامزن ہے‘

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے حکومت جغرافیائی، اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے بطور امریکہ میں بطور سفیر نامزدگی پر سردار مسعود خان کو مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے میسر وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ آپ جیسے وسیع تجربے کے حامل اور منجھے ہوئے سفارت کار کی تعیناتی سے، پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دوسری جانب ملاقات میں امریکہ کیلئے نامزد سفیر سردار مسعود خان نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version