’حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کررہی ہے‘

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
کامران علی افضل سے وزیر اعلیٰ کے کوارڈینیٹر برائے تجارت نا صر سلمان کی سربراہی میں تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں تاجروں کے مسائل اور بازاروں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں ناصر سلمان نے لاہور کی 15مارکیٹوں کی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز کی۔
چیف سیکرٹری نے ملاقات میں مجوزہ پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کمیٹی بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔
کامران علی افضل نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے، بازاروں کی بہتری کے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے تاجروں کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، بلدیات اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News