چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گارڈ آف آنر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دیدیا
چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی پہلی بار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پر انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
بہ طورچیف جسٹس، جسٹس عمرعطا بندیال پہلی بارسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ میں جسٹس منیب اختر چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔
سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کسٹمز، انکم ٹیکس اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال 11 فروری کو بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے بنچ نمبر دو میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کا دوسرا بنچ بھی آج اور کل کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
پہلی بار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

