’خانیوال واقعہ؛ ملوث ملزمان کوچ قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں‘

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میاں چنوں افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کوچ قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں بھی پولیس کی غفلت ثابت ہوئی، ایکشن لیا جائے گا، ملزمان انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خانیوال، مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ توہینِ مذہب کے نتیجے میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
ضلع خانیوال کی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر نے ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ضلع خانیوال کے قصبے تلمبہ کے علاقے 17 موڑ کے مقامی افراد نے ہلاک ہونے والے شخص پر مبینہ توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا۔
وزیراعظم نے خانیوال واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے خانیوال واقعے کانوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نےآئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ان کا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بھی کہاکہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کومعاف نہیں کیاجائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

