Advertisement

ایلون مسک نے کینیڈین وزیر اعظم کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

جنسی ہراسگی اور نسلی امتیار روکنے میں ناکامی ، ایلون مسک پر مقدمہ

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے کینیڈین وزیر اعظم کا ہٹلر سے موازنہ کرنے کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

دنیا کے درافتادہ خطوں میں انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے خلا میں اسٹار لنک سیٹلائٹس کا جھرمٹ بنانا ہو یا انسانی دماغ پر قابو پانے کے لیے برین چپ کی تیاری؟ ہر منفرد آئیڈیے اور تنازعے کے پیچھے ایلون مسک کا ذکر کہیں نہ کہیں آجاتاہے۔

ایلون مسک کی ٹوئٹس کبھی کرپٹو کرنسی کی قیمتیں آسمان سے زمین پر گرا دیتی ہیں تو کبھی ان کی ٹوئٹ خود انہی کی کمپنی کو ایک دن میں ہی 109 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیتی ہے۔


Advertisement

ٹوئٹر پر ایلون مسک کے 74 ملین سے زائد فالوورز ہیں، لیکن وہ ایلون مسک ہی کیا جو اپنی ٹوئٹس پر ہنگامہ برپا نہ کریں!!

یہ بھی پڑھیں : ٹیسلا کے خلاف سیاہ فام ملازمین کے ساتھ نسلی تعصب برتنے پر مقدمہ درج

کینیڈا میں کورونا کی نئی پابندیوں کے حوالے سے کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے چل رہے ہیں جن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیل چکا ہے جب کہ دارالحکومت اوٹاوا میں ایمرجنسی بھی نا فذ کر دی گئی ہے۔

اس حساس معاملے کو ایلون مسک کی ٹوئٹ نے اور ہوا دے دی ہے۔ گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ٹرک ڈرائیوروں کی حمایت کرتے ہوئے  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا موازنہ ایڈولف ہٹلرسے کردیا۔

ایلون کی اس ٹوئٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر طوفان کھڑا کردیا۔

ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ہٹلر کی ایک میم کاجسٹن ٹردو سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میرے پاس بجٹ ہے۔‘

Advertisement

اس ٹوئٹ میں اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ کیسے جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے بینکوں کو مظاہرین کے فنڈز میں کٹوتی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 تاہم ایلون مسک نے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایلون مسک پر امریکی حکومت پر تنقید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version