Advertisement

اسٹیو اسمتھ کو آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اعتماد کے قابل نہیں سمجھا

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران زخمی ہونے والے اسٹیو اسمتھ نے کہا تھا کہ وہ جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

اسٹیو اسمتھ کی یہ انجری سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ کے آخری اوور میں ہوئی تھی ، وہ سری لنکا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہو چکے ہیں۔

انجری کے بعد انہوں نےسماجی رابطے کی ویپ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے، چوٹ زیادہ نہیں تھی اور وہ گراؤنڈ سے باہر خود چل کر گئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=BT8NcdeSWsc

اسٹیو اسمتھ کی انجری کے وقت بھارت کے شہر بنگلور میں انڈین آئی پی ایل کے میگا آکشن کی تقریب جاری تھی، اسٹیو اسمتھ کا نام ان 600 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھا جن کی میگا آکشن میں بولی لگنی تھی۔

Advertisement

اسٹیو اسمتھ کے زخمی ہونے سے نہ صرف آسٹریلوی ٹیم، بلکہ مداح بھی پریشان ہوگئے تھے۔ اب اس بلے باز نے ٹوئٹ کیا ہے، ‘میری فکر کرنے کے لئے آپ سبھی کا شکریہ، میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جلد ٹھیک ہوجاوں گا‘۔

اسٹیو اسمتھ کی جانب سے جلد ٹھیک ہونے کی یقین دہانی کے باوجود انڈین پریمئیر لیگ کے میگا آکشن میں کسی فرنچائز نے انہیں خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

کرکٹ کے تجزیہ نگار بھی فرنچائزرز کی اس طوطا چشم رویئے پر حیران ہیں، تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو مگر فرنچائز پہلے اپنا مفاد دیکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version