عمران صاحب کی کارکردگی قوم کو دھوکہ دینا اور لوٹنا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی کارکردگی قوم کو دھوکہ دینا اور لوٹنا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے وزیروں کو کارکردگی اسناد دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ نہیں اپنی فیلڈ کارکردگی پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیل وزارتیں نہیں فیل عمران صاحب کی وزارت عظمیٰ ہے، جو جو وزیر فیل ہوئے ہیں وہ دُکھی نہ ہوں مزید چوری ، لوٹ مار اور جھوٹ پہ توجہ دیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن جن وزارتوں سے عوام کو ریلیف ملنا تھا سب فیل ، اور ایوارڈ کارکردگی کے ، عوام کے ساتھ مذاق ہے ، عمران خان کو کارکردگی کے نہیں آٹا ، چینی بجلی ، گیس ، دوائی چوری کے ایوارڈ دینے چاہئیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ فیل وزیراعظم کارکردگی کے ایوارڈ بانٹ رہا ہے ، بد قسمتی ملک کی ہے ، جب تک فیل وزیراعظم گھر نہیں جائے گا معیشت ، دفاع ، خارجہ ، پیٹرولیم اور توانائی اطلاعات سب فیل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، ، دفاع،معیشت اور خزانہ پرعمران صاحب نے آج خود عدم اعتماد کردیا ہے ، نالائق نااہل فیلڈ وزیراعظم کارکردگی کے ایوارڈ دے رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی صرف جھوٹ بولنا، قوم کو دھوکہ دینا اور لوٹنا ہے، اب کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا نہیں گھر جانے کا وقت ہے عمران صاحب۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

