Advertisement

پیکا آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن بڑا کام کرنے جارہی ہے،مشارت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو مہنگائی،بےروزگاری سے نکالنا ہے، پیکامیں جرم کی تعریف کیے بغیر5سال سزامقررکی گئی، اپنی نالائقی کو دیکھیں،آپکی ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنا نہیں چاہتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے نام پر جو سیاست نہیں کرسکتے انکو پیسوں کی ضرورت نہیں، اقتدارکی کرسی جاتی ہے تومانگے تانگے کامینڈیٹ کام نہیں آتے، اکاؤنٹس کی تفتیش کیلئے سوئس بینکس کو خطوط لکھے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ کالے قانون کو پارلیمان اور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں اپوزیشن نے پیسوں کی آفر کی ہے، اپنی پوری سیاست مخالفین کی تضحیک پر چمکائی ، آپ ہمیں بتائیں گے بہتان اور تضحیک کیا ہوتی ہے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب بات کرتے ہیں لوگوں کی تضحیک کرتے ہیں، پیکا قانون کاسب سےپہلےعملدرآمدعمران خان پرہوناچاہیے، شہزاد اکبر کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے تھے،آج غائب ہیں، کنٹینرپرکھڑےہوکرریاست مدینہ کانام استعمال کرکےسیاست کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کالے قانون کے تحت زبان بندی کرنے کی کوشش کررہےہیں، دوسروں کی تضحیک خود کریں تو 5 سال حکومت کریں، ہم آپ پر تنقید کریں تو 5 سال سزا ملے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ آپ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، پیکا آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے، کہتے ہیں ہم گھبرائے ہوئے نہیں ہیں ، چور ٹولےپرجوتنقیدکرےگااسےبغیرٹرائل کےگرفتارکرلیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے، عوام کو نالائق ٹولے سے نجات دلائیں گے، عمران خان اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version