Advertisement

کے پی کے میں ایک ماہ کے دوران 9 لاکھ افراد کا صحت کارڈ کے ذریعے علاج

صحت کارڈ

صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 9 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کروایا ہے۔

صحت کارڈ ماہانہ داخلہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک صحت کارڈ کے تحت علاج کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔

 جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ نجی ہسپتالوں میں چھ لاکھ سے زائد افراد نے علاج صحت کارڈ کے تحت کروایا۔

 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے صوبے کے مختلف ایم ٹی آئیز میں اپنا علاج صحت کارڈ کے زریعے کروایا، جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں صحت کے کارڈ کے زریعے علاج میں دو گُنا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ جولائی 2021 کے بعد صحت کارڈ کے زریعے علاج میں دو گُنا اضافہ ہوا البتہ اب تک نجی و سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت علاج پر 22 بلین خرچے جاچکے ہیں۔

Advertisement

صحت کارڈ پر کن بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے؟

صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس پروگرام کی دستیاب معلومات کے مطابق ترجیحی علاج میں بیماریوں کی فہرست یہ ہے۔ امراض قلب اور شریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسس، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور نیورو سرجری۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version