Advertisement

پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کسی بلاک کاحصہ نہیں بنےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی چینل کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ تمام ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہاروس یوکرین کشیدگی اتنی کیسے بڑھ گئی، کسی بھی تنازع کےفوجی حل کی حمایت نہیں کرتے،روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقےسےحل کےخواہاں ہیں۔

 وزیراعظم نے کہاکہ یوکرین روس تنازع کی وجہ سےعالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھیں،ہم چاہتےہیں ایران سے پابندی ہٹائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں،ماضی میں ہم امریکی اتحاد کا حصہ تھے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کوہندوتواکےبجائےانسانیت پرتوجہ دینی چاہیے،اقتدارمیں آتےہی بھارت کومذاکرات کی دعوت دی،بھارت کوجیساجانتاتھااب ویسانہیں ہے،بھارت اپنے ملک میں غربت کم کرنے کے لیے اقدام کرے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ بیرونی امداد لعنت ہے،اس کیلئےممالک کوغلط فیصلے کرنے پڑتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان جن حالات سےگزررہاہےسب کو اپناکرداراداکرناہوگا،پاکستان نےافغانستان سے متعلق اہم کردار ادا کیا اور کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیامیں غربت ودیگرمسائل کی جڑمنی لانڈرنگ ہے،حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سےادارےتباہ ہوجاتےہیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم،منی لانڈرنگ بھی چیلنج ہے،دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم سےغربت میں اضافہ ہورہاہے،ترقی پذیرممالک سےدولت کی منتقلی بڑامسئلہ ہے،ملک کا پیسہ باہر لیکر جانا تباہی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ہمارےلیےچیلنج ہے،ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سےدنیامتاثرہورہی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا بھی منصوبہ 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version