Advertisement

اکشے اور ارشد وارثی کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

ایکشن سے بھرپور فلموں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، پہلی مرتبہ اکشے کمار اور ارشد وارثی اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور ارشد وارثی کی نئی ایکشن فلم بچن پانڈے اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی جس میں مداحوں کو پہلی مرتبہ ’کھلاڑی ہیرو‘ اکشے کمار اور ’سرکٹ‘ ارشد وارثی کی بہترین اداکاری ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گی۔

’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ دو سال سے جاری تھی اور ابتدائی طور پر فلم کو گزشتہ برس ریلیز کیا جانا تھا، مگر اب اسے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔

’بچن پانڈے‘ کا ٹریلر 18 فروری کو جاری کیا گیا تھا جس کو دیکھ کر واضح ہے کہ شائقین کو فلم میں نہ صرف ایکشن اور مار دھاڑ دیکھنے کو ملے گی بلکہ مصالحہ اور کامیڈی کا بھرپور تڑکہ بھی دیکھ سکیں گے۔

فلم میں ’بچن پانڈے‘ کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے جو کہ ایک ولن کا کردار ہے جبکہ ارشد وارثی نے کریتی سینن کے ساتھی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اکشے کمار کی زندگی پر فلم بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اس فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنانڈس بھی اکشے کمار کے ساتھ رومانوی انداز میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پنکج ترپھاتی، پرتیک ببر اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔

Advertisement

فلم کے ٹریلر میں اکشے کمار کو بھرپور ایکشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فلم کی ہدایات فرہاد سامجی نے دی ہیں جبکہ اسے ساجد نڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد وارثی اور اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں نے درجنوں فلموں میں بڑے بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم پہلی بار دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے فلم آئندہ ماہ 18 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version