میٹا نے عالمگیر اے آئی مشینی مترجم کا اعلان کردیا

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی بانی ومرکزی کمپنی میٹا نے اس سال کا سب سے بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت (اےآئی) پرمبنی ایک عالمگیر مشینی ترجمے کا منصوبہ ہے۔ اسے “اے آئی پاورڈ یونیورسٹی اسپیچ ٹرانسلیٹرٗ کا نام دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت ایک عالمگیر سافٹ ویئر بنایا جائے گا جو فوری طور پر دنیا کی ہر بڑی زبان کا ترجمہ دوسری مشہور زبان میں کرسکے گا۔ میٹا کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کا بھرپور اور عالمگیر استعمال ہوگا جس سے اربوں افراد کو فائدہ ہوگا۔
یوں ہرزبان بولنے والے دوسری زبان کی گفتگو بااآسانی سمجھ سکیں گے جس سےعلم، تدریس، صنعت، کاروبار اور عالمی روابط میں ایک ایسا انقلاب رونما ہوسکتا ہے جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھا کرتے تھے۔
اندازہ لگائیے کہ اس کی باقاعدہ پریزنٹیشن مارک زکربرگ نے آن لائن ملاقات میں کی ہے جس میں میٹا کے اعلیٰ دماغ اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے انگریزی، چینی، ہسپانوی اور فرانسیسی جیسی زبانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لوگوں کی اکثریت اس سے وابستہ ہے لیکن عالمی آبادی کا بہت بڑا تناسب اب بھی اس سے نابلد ہے۔ اس ضمن میں نظرانداز کردہ زبانوں میں مترجم کی سہولیات اے آئی کی بدولت فراہم کی جاسکتی ہیں۔
میٹا کے مطابق ان کی ٹیم اس کام کی مشکلات سے آگاہ ہے لیکن پوری کوشش کی جائے گی کہ دنیا کی کوئی بڑی زبان اس میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے۔ لیکن اپنی گفتگو اور میٹا بلاگ میں اس منصوبے کی حتمی تاریخ و سال کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن میٹا چاہتی ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو زبانوں کو نہ سمجھنے اور نہ جاننے کی رکاوٹ کو دور کیا جائے۔
میٹا نے عالمی ٹرانسلیٹر کی صورت میں اسے وی آر اور اے آر میں استعمال کرنے کا اشارہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

