Advertisement

آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی ؟

کرکٹ کی خبروں کی ایک مستند ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے وومینز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کو 1.32 ملین ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، جو کہ گزشتہ ورلڈ کپ کی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

فائنل میں رنراپ ٹم کو 6 لاکھ امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو فی کس 3 ، 3 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم ملے گی۔

جبکہ گروپ اسٹیج سے باہر ہونے والی تمام ٹیموں کو فی کس 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے، گزشتہ ورلڈ کپ میں یہ رقم فی کس ٹیم 30 ہزار امریکی ڈالرز تھی۔

گروپ اسٹیج میں کامیابی حاصل کرنے ہر ٹم کو 25 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

Advertisement

مجموعی طور پر آئی سی سی نے وومینز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 75 فی صد اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد اب ایونٹ کی ٹوٹل انعامی رقم 3.5 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ رواں سال 4 مارچ تا 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ کا فائنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version