تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔
وزیر تجارت اسلم اقبال نے قائداعظم گرائمر اسکول سبزہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ تعلیم پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھجوانے کا مقصد انہیں علم، آگاہی اور شعور دینا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ والدین کو بچوں کی گھروں میں اخلاقی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، والدین اپنے کردار، عمل اور اخلاقی تربیت سے بچوں کی شخصیت میں نکھار لاسکتے ہیں۔
وزیر تجارت اسلم اقبال نے مزید کہا کہ استاد کے احترام کے بغیر بچہ آگے نہیں بڑھ سکتا، تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے۔
صوبائی وزیر نے امتحانات میں کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ تقریب میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلب وطالبات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم میں 35 سالوں سے ترقیوں کے منتظر 1400 سے زائد اساتذہ کی پرموشن کی منظوری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

