پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔
پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ پیدل افراد کی آمد ورفت بھی جاری ہے۔
دونوں اطراف سے بڑی تعداد میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر سفر کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لئے پیدل آمدورفت والی جگہ کی بڑے پیمانے پر توسیع کر دی ہے.
اس سلسلے میں مردوں اور خواتین کی پہلے سے موجود قطاروں میں بھی توسیع کر دی گئی ہے.
اسکے ساتھ ساتھ افغانستان سے آنے والے لوگوں کے لئے انتظارگاہ بھی بنا دی گئی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نا صرف آمدورفت میں آسانی ہوئی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

