Advertisement

نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی، شیخ رشید

شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور پی پی پی کی حکومت تجوری ہایٹس کی طرح گرے گی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کا یکجہتی کا دن پورے پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج لال حویلی کا رشتہ لال چوک سری نگر سے ہے۔ لال حویلی کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد کشمیر سے یکجہتی منا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان اس ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے۔ میری پندرہویں وزارت ہے۔  یہاں کوئی بدمعاش گردن اٹھا کر نہیں چل سکتا۔ کینٹ اور سٹی کے مستحق افراد میں دس ہزار کارڈ جاری کریں گے.

انھوں نے کہا کہ ہم بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں، کلاشنکوف کیس میں 7 سال قید کاٹی ہے۔ مجھ سے زائد جیل کاٹنے والے شام کو ٹی وی پر آجائیں.

Advertisement

سیاسی گولہ باری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے گندے انڈے اکھٹے ہو کر اسلام آباد آ جائیں۔ ایک ٹھوکر میں سب کو گرا دیں گے۔ آپ کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے پھانسی دے دی جائے میں تیار ہوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا اور نہ ہی جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ دے کر ملک سے  بھاگوں گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی عظیم افواج ہر جگہ دہشت گردوں کو شکست دے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version